کاروبار

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے بڑے سرمایہ کار گروپ کے نمائندہ وفد کی ملاقات

پنجاب میں متعدد چینی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ساز گار ماحول موجود ہے

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے سرمایہ کار گروپ اے ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت گروپ کے سی ای او یاسر ہمدانی کررہے تھے ۔ملاقات کے دوران پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی ۔صوبائی وزیر نے پنجاب میں ملکی وغیرہ ملکی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا، چینی سرمایہ کار گروپ نے پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز تیار کرنے کا کارخانہ لگانے اور ملتان کے نزدیک سنگل انٹری سپیشل اکنامک زون بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماراگروپ اے ڈی ایم پہلے مرحلے میں 100 ملین ڈالر جبکہ دوسرے مرحلے میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے گا چینی سرمایہ کار گروپ 100 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستان بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کیلئے سٹیشنز بھی قائم کرے گا، ملک بھر میں 3000 کے لگ بھگ چارجنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے ۔

وفد نے سرمایہ کاری کیلئے 50ایکڑ زمین کے حصول کی بھی بات کی-صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں متعدد چینی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ساز گار ماحول موجود ہے اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار تیزی سے پنجاب کا رخ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے الیکٹرک وہیکلز کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چین کے اے ڈی ایم گروپ کی الیکٹرک سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ۔اس سرمایہ کاری سے نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کی موجودہ طلب پوری کی جاسکے گی بلکہ مستقبل کی جانب پیش قدمی بھی ممکن ہو سکے گی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button