مشرق وسطیٰ

پاکستان: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمارٹ پولیس سٹیشنز سمیت پنجاب پولیس کے ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے سرگرم،

لاہور کے 19 سمیت پنجاب پولیس کے 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز رواں سال مکمل ہوں گے، سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے حکومتی خزانے کو 550 کروڑ روپے کی بچت حاصل ہوگی، آئی جی پنجاب

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی سمارٹ پولیس اسٹیشنز سمیت پنجاب پولیس کے تمام ترقیاتی پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں کرائے کی بلڈنگز میں قائم 119 تھانوں کی اپنی عمارتوں کی تعمیر کیلئے مناسب سرکاری زمینیں حاصل کر لی گئی ہیں ، لاہور کے 19 سمیت پنجاب پولیس کے 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز رواں سال مکمل ہوں گے، سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے حکومتی خزانے کو 550 کروڑ روپے کی بچت حاصل ہوگی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چھوٹے سائز کے سمارٹ طور پر ڈیزائن پولیس اسٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں تعمیر کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ رواں سال پنجاب پولیس کے 160 ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی، لاہور میں عوام کے 03 دفاتر سنٹر آف پبلک سیفٹی، سنٹر آف پبلک ایکسس اور سنٹر آف پبلک ٹرسٹ مکمل ہونگے، یہ دفاتر شہریوں کے بیٹھنے کی جگہیں ہیں، تمام منصوبے عوامی فلاح کے مکمل کئے گئے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب کے 737 تھانوں کو کمپیٹرائزڈ اور سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کر دیا گیا ، تھانوں میں فرنٹ اینڈز کو اپ گریڈ کر لیا، اب ملازمین کی بیرکس کا کام شروع کیا جائے گا، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سیف سٹی سمیت تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، آئندہ سال 30 جون تک پورے پنجاب کو سیف سٹی پر منتقل کر دیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button