مشرق وسطیٰ

سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت یوم ِشہادت حضرت علی کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اسلام مذہبی ہم آہنگی،اتحاداور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ علماء کرام رواداری اور افہام و تفہیم کے رویوں کو فروغ دیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں یوم ِشہادت حضرت علی کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران یوم ِ علی کے موقع پر قیام ِامن اور سکیورٹی انتظامات سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوم ِ علی کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوکرکربلا گامے شاہ اختتام پذیرہوگا۔
سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوم علی پر مجالس اور جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اسلام مذہبی ہم آہنگی،اتحاداور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ علماء کرام رواداری اور افہام و تفہیم کے رویوں کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ منتظمین کے تعاون سے جلوس کے شرکاء کی چیکنگ کے عمل کو موثر بنایا جائے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ عزاداروں کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے تین درجاتی سکیورٹی چیکنگ کے بعدجلوس میں شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔سی سی پی اور لاہور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ہرگز جلوس میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔پولیس افسران اور اہلکار انتہائی چوکس رہیں مشکوک افراد، سامان اور گاڑیوں پر کڑی نظررکھیں۔بلال صدیق کمیانہ نے یوم ِ علی کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے سپر وائزری افسران کوخود فیلڈ میں رہ کرماتمی جلوس کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس افسران علما کرام، منتظمین اور مجالس و جلوس لائسنس ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔انہوں نے یوم شہادت علی پرسکیورٹی،ٹریفک اور پارکنگ کے مربوط انتظامات عمل میں لانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے عزاداری جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گی۔سی سی پی اور بلال صدیق کمیانہ نے سی ٹی او لاہور کویوم ِ علی پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں عزاداری جلوسوں،مجالس اورامام بارگاہوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنا لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور لاہورپولیس یوم ِعلی کے موقع پر قیام ِ امن کیلئے پوری طرح الرٹ ہے۔اجلاس میں ڈی آئی
جی(سکیورٹی) کامران عادل، ڈی آئی جی(آپریشنز)سید علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی(آرگنائزڈکرائم یونٹ) عمران کشور، چیف ٹریفک پولیس آفیسر عمارہ اطہر، ایس ایس پی(آپریشنز)سیدعلی رضا، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری، ایس پی(سکیورٹی)عبدالوہاب اورڈویژنل ایس پیز(آپریشنز) نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button