مشرق وسطیٰ

پاکستان: پولیس فورس ایک فیملی ہے، ہر ملازم کو درپیش محکمانہ و ذاتی مسائل کا زالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈاکٹرعثمان انور

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی،آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، مسائل کے ازالے بارے احکامات جاری کئے۔

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے، ہر ملازم اور اسکے اہل خانہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کا زالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں،ا نکی پیش کردہ درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے فوری ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی،آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، مسائل کے ازالے بارے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی محمد اقبال کی خانیوال سے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف دینے کی ہدایت دی۔ سب انسپکٹر رانا جاوید اختر (ریٹائرڈ) کی بیٹی کی محکمانہ بھرتی کی درخواست پر ڈی پی او مظفر گڑھ کو ریلیف کا حکم دیا۔ سب انسپکٹر شاہد محمود (ریٹائرڈ) کی علاج معالجے میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت دی۔ انسپکٹر محمد اسلم کے بیٹے محمد وقاص کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کیلئے بھجوا دی۔ سب انسپکٹر تنویر زمان کی کتابوں کی اشاعت میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کیلئے بھجوا دی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان شہید کی اہلیہ کی گھر اور معاوضے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے ساہیوال کے کانسٹیبل الطاف حسین کی مالی معاونت، لیو انکیشمنٹ اور بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر متعلقہ افسران کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ تمام افسران درخواستوں پر بروقت کاروائی کرکے ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button