مشرق وسطیٰ

پاکستان: وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ گلشن راوی اور کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ کا دورہ

ایل ڈی اے ٹیمیں سڑکوں، گرین بیلٹس سے تعمیراتی میٹریل ہٹا رہی ہیں اور بلڈنگ لائن سے باہر ملبہ رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی)وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اورڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلشن راوی اور کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیااورترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے پیکج ون اور پیکج ٹو کی سروس روڈاورگلشن راوی تا بابو صابو سروس روڈ کابھی جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دیتےہوۓ بتایاکہ پیکیج ٹو کی سروس روڈ پر فنشنگ ورک جاری ہے۔اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بند روڈ سے گلشن راوی کی جانب ٹریفک روانی بحال کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہاکہ منصوبے سے منسلک سروس روڈ پر ٹریفک روانی جاری ہے۔بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے رچنا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ کیااورانفورسمنٹ سکواڈ کے آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ایل ڈی اے ٹیمیں سڑکوں، گرین بیلٹس سے تعمیراتی میٹریل ہٹا رہی ہیں اور بلڈنگ لائن سے باہر ملبہ رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button