مشرق وسطیٰ

بروقت چالان جمع نہ کروانے والے انچارج انوسٹی گیشن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی سی پی او کی وارننگ

فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ سپروائزری افسران خواتین سے متعلقہ زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔سی سی پی او لاہور

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس، بجلی چوری و دیگر زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے مقدمات کے چالان کی تکمیل اورزیرِتفتیش مقدمات کوجلد سے جلد یکسوکرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انچارج انوسٹی گیشن ہربنس پورہ، داتا دربار، گوالمنڈی، سول لائنز، گڑھی شاہو، لٹن روڈ، مسلم ٹا ¶ن، ساندہ اور نواں کوٹ کومقررہ ٹائم فریم میں چالان جمع کروانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ بروقت چالان جمع نہ کروانے والے انچارج انوسٹی گیشن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو باقاعدگی سے متعلقہ تھانوں کی انسپیکشن کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے متعلقہ زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو شعار بناکر ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔اجلاس میں ایس ایس پی(ڈسپلن)رانا طاہر رحمان، ایس پی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)ساوتھ آفتاب احمد پھلروان،نارتھ فرقان بلال، ایس پی(اے وی ایل ایس)، انوسٹی گیشن ونگ کے ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز اور انچارجزنے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button