اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان: قصورگنڈاسنگھ بارڈر پرپریڈپنجاب رینجرزکے جوانوں نے کمال کردیا

واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقاریب، عوام کا جوش و خروش دیدنی، فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

قصوربیورورپورٹ(بین القوامی نمائندہ وائس آف جرمنی ڈاکٹرمحمداصغرواہلہ ) پاکستان رینجرزکا شملہ اونچاتھا اوراونچاہی رہے گا ہر قسم کے اندرونی وبیرونی دشمن سے ہمہ وقت ناقوں چنے چبوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتاہےاورپورے پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب قصور گنڈا سنگھ بارڈراور لاہور واہگہ بارڈر میں ہرروزہوتی ہے.

یوں تو یوم آزادی پر شہر شہر تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور شہری آزادی کی خوشیاں مناتے ہیں مگر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریبات کی شان ہی نرالی ہوتی ہے۔ جوش و جذبہ عروج پر ہوتا ہےجس کو دیکھنے کے لئے پاکستان کے شہریوں کے علاوہ بیرون ممالک سے آئے ہوئے وفود بھی اس کو دیکھنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں اور ہر سال شہریوں کی بڑی تعداد ان تقاریب میں شرکت کیلئے موجود ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں آج بھی دونوں بارڈرز پر پُروقار تقاریب منعقد ہوئیں جن میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے یادگار بنا دیا۔ رینجرز کے جوانوں کے جوش اور دبنگ انداز نے بھی تقاریب کو چار چاند لگا دیئے۔ تقاریب کے دوران فضاء اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔پریڈ کے دوران پاکستان ،قائد اعظم ؒ زندہ آباد ،پاک آرمی اور رینجر کے حق میں بھی نعرہ بازی ہوتی رہی.

ویسے توبارڈر پر پرچم اتارنے کی رسم کے دوران رینجرز کے جوان پریڈ کرتے ہیں اور ہمسایہ ملک کی بارڈر سکیورٹی فورس کو اپنے روایتی انداز میں اپنی طاقت دکھاتے ہیں.اس رنگ برنگی تقریب کے دوران قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

کچھ روز سے سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو چل رہی تھی کہ واہگہ بارڈر پر لوگ نہیں آتے اور وہاں کی کرسیاں خالی ہیں۔بارڈر پر آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے بھی یہاں آئے ہیں تاکہ لوگوں کو بتا سکیں کی پرچم اتارنے کی تقریب کے وقت بارڈر ہمیشہ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوتا ہے.

تفصیلات کے مطابق بارڈ ر گنڈا سنگھ والا میں جوائنٹ پریڈ پر مہمانوں کا تاریخی رش تھا جس میں بزرگوں، عورتوں،بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.غیرملکی ارکان بھی ہائی وولٹیج تقریب میں شریک ہوئے اور طاقت اور حب الوطنی کے اس حسین امتزاج کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

رینجر کے بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث نظم و ضبط کاشاندار مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملا اور پریڈ میں شریک ہر شخص اس سے محظوظ ہواجبکہ جذبہ بھی قابل تحسین تھا.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button