پاکستان: بریگیڈئیر ڈاکٹر ہیلن میری پاک فوج کا فخر ہیں:ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی
پاکستان ہمیشہ سے امن پسند ملک رہا ہے اور ہمیں بھی اس روایت کو آگے بڑھانا چاہیے۔ ہمیں بھی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور مل کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ڈاکٹر ہیلن میری
اسلام آباد(کنٹری ہیڈ وائس آف جرمنی سید عاطف ندیم) ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ہیلن میری رابرٹ چیئر فار پیس اینڈ کنفلیکٹ اسٹڈیزکا قیام، پاک فوج کی بریگیڈئیر ڈاکٹر ہیلن میری نے افتتاح کیا، ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں شعبہ تاریخ و پاکستان اسٹڈیز کے تحت ہیلن میری رابرٹ چیئر فار پیس اینڈ کنفلیکٹ اسٹڈیز قائم کردیا گیا، چیئر فار پیس اینڈ کنفلیکٹ اسٹڈیز کا افتتاح پاک فوج کی بریگیڈئیر ڈاکٹر ہیلن میری نے کیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم سب کو اس بات پر فخر ہے کہ اس ملک میں بریگیڈئیر ڈاکٹر ہیلن میری جیسے شہری ہیں جو قوم کا سرمایا ہیں، پیس چیئر قائم کرنے کا مقصد امن کے فروغ کے لیے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے تحقیقی کام کرنا ہے، یونیورسٹیوں کو امن کے سفیر کا کردار ادا کرنا چاہیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر ڈاکٹر ہیلن میری نے کہا کہ تعلیم کا فروغ انسانیت کی خدمت کرنا ہے، پاکستان ہمیشہ سے امن پسند ملک رہا ہے اور ہمیں بھی اس روایت کو آگے بڑھانا چاہیے، بحثییتِ ایک قوم ہمیں بھی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور مل کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے، تعلیم صرف ایک ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ انسان کو ایک بہتر ین فرد بنانے کا ذریعہ ہے، تعلیم، انسانیت کی خدمت اور امن، یہ تینوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، بریگیڈئیر ڈاکٹر ہیلن میری نے کہا کہ اگر ہم تعلیم کو اہمیت دیں اور امن کو قائم رکھیں تو ہم ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں، پاکستانی عوام کے تعاون سے پاک فوج ملک میں امن اور ترقی کے فروغ کی خاطر شب و روز محنت کر رہی ہی