مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے ، غیر قانونی تجازوات کے خاتمہ کیلئے متحرک ہے ،ترجمان

کاروائی سے قبل قابض افراد کو جگہ واگزاری کی اطلاع اور منتقلی کے لیے مہلت دی گئی تھی,تجاوزات کے خاتمہ کے بعد نالہ کے اطراف ہارٹی کلچر کا کام شروع کر دیا گیا

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی) پی ایچ اے لاہور سرکاری رقبہ پر قائم غیر قانونی تجازوات کے خاتمہ کیلئے متحرک ہے۔ترجمان کے مطابق پی ایچ اے انتظامیہ کا ستوکتلہ نالہ کے اطراف قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے،پیکو روڈ سے الکریم چوک تک 1.5 کلومیٹر طویل اراضی پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا،کارروائی سے قبل قابض افراد کو جگہ واگزاری کی اطلاع اور منتقلی کے لیے مہلت دی گئی تھی،تجاوزات کے خاتمہ کے بعد نالہ کے اطراف ہارٹی کلچر کا کام شروع کر دیا گیا۔
ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہروٹو کا کہنا تھا کہ ستوکتلہ نالہ کی پٹی پر شجرکاری بھی کر رہا ہے،اس کے علاوہ املتاس اور کچنار سمیت دیگر مقامی درختوں کی شجرکاری کی جا رہی ہے،سرکاری رقبہ پر کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی،قبضہ مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button