
ذہنی، دماغی کمزور بچوں کو معاشرے کا تعلیم یافتہ فرد بنائیں گے- ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد بلوچ
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں باقاعدہ آٹیزم ریسورس سینٹر کا آغاز کر دیا گیا راجن پور کے ایسے طلبہ و طالبات جو ذہنی دماغی طور پر کمزور ہیں جن کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں آٹیزم ریسورس سنٹر کے ذریعے ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا گیا ہے
راجن پور(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب) 26 آگست کو گورنمنٹ ڈگری کالج راجن پور میں ہونے والے سیمینار کا مقصد عوام میں اگاہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں باقاعدہ آٹیزم ریسورس سینٹر کا آغاز کر دیا گیا راجن پور کے ایسے طلبہ و طالبات جو ذہنی دماغی طور پر کمزور ہیں جن کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں آٹیزم ریسورس سنٹر کے ذریعے ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا گیا ہے جس میں آٹیزم کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پرنسپل ڈی پی ایس نوید قمر کا کہنا تھا ایسے بچے جو پیدائشی ذہنی دماغی کمزور ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو الگ محسوس کرتے ہیں ان کی احساس کمتری دور کرنے، تعلیم و تربیت کے لیے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔3سے 10 سال تک کے بچوں کے والدین فوری رابطہ کر کے اپنے بچوں کو بہترین آرٹس، میوزیشن اور سائنس دان تک بنا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا البرٹ آئن سٹائن بھی ایک آٹیزم کا شکار تھا جس کو دنیا میں ذہین ترین کا لقب دیتی ہے۔ سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر، پرنسپل ڈگری کالج اساتذہ سٹوڈنٹ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔