مشرق وسطیٰ

پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں/لینڈ سب ڈویژن کی منظوری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو دوبارہ فعال کر دیاگیا

لاہورمیں تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو اب منظوری سے قبل سکروٹنی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ سکروٹنی کمیٹی ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور میٹرو پولیٹن پلاننگ کے افسران پر مشتمل ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈائریکٹرجنرل لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کا اہم اقدام،پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز کی منظوری کے لیے بنائی گئی سکروٹنی کمیٹی کو دوبارہ فعال کر دیاگیا۔کمشنرلاہوروڈی جی ایل ڈی محمدعلی رندھاوانے کہاہے کہ اس اقدام کا مقصد پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی منظوری کے پراسس کو مزید شفاف بنانا ہے۔اب شہرلاہورمیں تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو منظوری سے قبل سکروٹنی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔یہ سکروٹنی کمیٹی ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور میٹرو پولیٹن پلاننگ کے افسران پر مشتمل ہے۔ یہ کمیٹی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی/لینڈ سب ڈویژن کی منظوری کا کیس سکروٹنی کے بعد اپنی رپورٹ چیف میٹرو پولیٹن پلانر کو پیش کرے گی۔چیف میٹرو پولیٹن پلانر کمیٹی کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی کے سامنے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (ہاؤسنگ) کمیٹی کے کنوینئر ، میٹرو پولیٹن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹر ز،ڈپٹی ڈائریکٹرز ، ڈائریکٹر لاء اور متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زممبر ہوں گے۔اس کمیٹی میں کو اپٹیڈ ممبرز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔سکروٹنی کمیٹی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ماسٹر پلان کے ساتھ مطابقت کا جائزہ لے گی۔یہ کمیٹی رولز اینڈ ریگولیشن کے مطابق لے آؤٹ پلان، این او سی، ٹیکنیکل اپروول ، لینڈ لاک اسٹیٹس اور لیٹیگیشن، سیٹلمنٹ و دیگر امور کا جائزہ لے گی اورپرائیویٹ سوسائٹی کی موجودہ سائٹ پوزیشن اور پنلٹی کا تعین کرے گی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button