جنرل

یونین عہدیداران کی وزیر تعلیم سے ملاقات

ملاقات میں وفد نے ٹرانسفر مشکلات ودیگر اساتذہ مسائل وزیر تعلیم کے گوشگزار کئیے ۔وزیر تعلیم پنجاب نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران نے وزیر تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات خان سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی ۔اس موقع پر محترم آغا علی حیدر خان MPA / چئیرمین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب بھی موجود تھے۔

عہدیداران میں ملک لطیف شہزاد مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب۔چوہدری محمد افضل بھنڈر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب۔نعیم احمد کھچی۔شیخ احسان یوسف۔ملک زمان چدھڑ۔راشد منہاس۔راو محمد رفیق پرنسپل اور بابر حسین ودیگر شامل تھے جبکہ محمد فیصل فرید pso ٹو منسٹر ایجوکیشن بھی موجود تھے۔ملاقات میں وفد نے ٹرانسفر مشکلات ودیگر اساتذہ مسائل وزیر تعلیم کے گوشگزار کئیے ۔وزیر تعلیم پنجاب نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button