اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے دہشتگردوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم

و پاکستان کے آئین اور جھنڈے کو مانتے ہیں ان سے مذاکرات کی ضرورت ہے، دشمن نہیں چاہتا کہ سی پیک کا منصوبہ چلے اور بلوچستان میں ترقی ہو گوادر میں دھرنے دیے جارہے ہیں اور حملے کیے جارہے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ وائس آف جرمنی محمد زاہد خان) دہشتگردوں سے ڈائیلاگ نہیں ہوگا، بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، دہشت گردوں سے رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دہشت گردوں اور پاکستان دشمنوں سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوگا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، گورنر جعفر مندوخیل، وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، عطااللہ تارڑ اور جام کمال خان بھی شریک ہوئے اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعدگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے، دہشت گردوں کا صفایا کریں گے، جو پاکستان کے آئین اور جھنڈے کو مانتے ہیں ان سے مذاکرات کی ضرورت ہے، دشمن نہیں چاہتا کہ سی پیک کا منصوبہ چلے اور بلوچستان میں ترقی ہو گوادر میں دھرنے دیے جارہے ہیں اور حملے کیے جارہے ہیں،کیا ان کوخوش حالی کی فکر ہے؟ ملک دشمن عناصر سی پیک اور پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلوچستان پاکستان کا بہت خوبصوررت صوبہ ہے، دہشت گرد تنظیموں اور گھس بیٹھیوں نے ناپاک اسکیم بنائی تھی، شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائےگا، اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ آرمی چیف کی قیادت میں اس مرحلے کو عبورکریں گے، دہشت گردی نے2018 کے بعد سر اٹھایا ہے اس کا سرکچلا جائےگا۔
ہمارے افسروں اور جوانوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان کی ترقی کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کیاجائےگا بلوچستان میں نفرت کے بیج بونے والوں کو کوئی جگہ نہیں ملے گی وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردوں سے کسی بھی قسم کی بات چیت کا امکان مسترد کردیا۔ پاک فوج کے جوان دن رات ملک دشمنوں کا پیچھا کررہے ہیں، بلوچستان میں ترقی کا پہیہ کسی صورت رکنے نہیں دیں گے پاک فوج کے جوان دن رات ملک دشمنوں کا پیچھا کررہے ہیں، بلوچستان مین ترقی کا پہیہ کسی صورت رکنے نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے دورہ کوئٹہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کوئٹہ کے دورے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اوربلوچستان میں شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی شہباز شریف نے مزید کہا کہ کور کمانڈر کوئٹہ نے صوبے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،بلوچستان میں سرفراز بگٹی کی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوامی فلاح کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔ وزیراعظم نے اراکین کو آگاہ کیا کہ کوئٹہ اجلاس میں لیویز کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ سیاسی عمائدین کے ساتھ بھی تمام مسائل پر بات چیت ہوئی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button