جنرل

پاکستان:‌برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت سیدبابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 267 ویں سالانہ عرس مبارک

عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح مزار اقدس کو غسل دیکر کیا‘مزار حضرت بابا بلھے شاہ ؒکو کئی من خالص عر ق گلاب سے غسل دیا گیا جبکہ صندل و دیگر عطریات سے معطر کیا گیا

قصور(ڈاکٹرمحمداصغرواہلہ نمائندہ وائس آف جرمنی)برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت سیدبابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 267 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات‘ حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے مزار اقدس کو غسل دیکر تقریبات کا آغاز کر دیا گیا‘رکن قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری، ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان، ڈی پی او محمد عیسیٰ خان سکھیرا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری اور دیگر نے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح مزار اقدس کو غسل دیکر کیا‘مزار حضرت بابا بلھے شاہ ؒکو کئی من خالص عر ق گلاب سے غسل دیا گیا جبکہ صندل و دیگر عطریات سے معطر کیا گیا‘ ملک و قوم کی ترقی و سلامتی،قدرتی آفات و بیماریوں سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں‘ڈپٹی کمشنرقصور اور ڈی پی اوقصور نے دربار شریف پر کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا کہ عرس پر آنیوالے زائرین کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے‘ بابا بلھے شاہؒ جیسی ہستیوں کے در پہ حاضری نصیب کی بات ہے‘ بابا بلھے شاہؒ سے مسلمانوں کیساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی عقیدت رکھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرقصورنے کہاکہ اولیا ء کا فیضان ہے کہ پاکستان میں سانس لے رہے ہیں‘ اولیا ء اللہ کے مزارات سے روحانی و قلبی سکون ملتا ہے‘ بابا بلھے شاہ ؒ نے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر رواداری، اخوت اور انسان دوستی کا پیغام دیا ہے۔ڈی پی اوقصور عیسیٰ خاں نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے زائرین کی حفاظت کیلئے عرس مبارک پر سکیورٹی کے پول پروف انتظامات ہیں‘ تین لئیر سیکورٹی پر 2 ہزار اہلکار تعینات جبکہ 120 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button