مشرق وسطیٰ

متروکہ وقف املاک کا FIA کے ہمراہ قبضہ گروپوں کے خلاف اپریشن تقریبا 7 کروڑ مالیت کی کمرشل دکانیں واگزار کروا لیں

سیکٹری بورڈ فرید اقبال کے احکامات کے مطابق قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کی مکمل رپورٹ ہیڈ افس کو ارسال کر دی گئی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آ ف جرمنی):چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا ء الرحمان کے احکامات اورسپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے قائم  One Man Commission  سربراہی میں متروکہ وقف املاک گجرات اورایف آئی اے نے  قبضہ گرپوں کے خلاف آپریشن کر کے تقریبا 7 کروڑ مالیت کی کمرشل دکانیں واگزار کروا لیں۔محمد اسحاق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر  نے متروکہ وقف املاک گجرات کے عملہ افتخار احمد جٹ انسپکٹر ، رانا احسان اللہ رینٹ کلکٹر ، ملک ندیم رینٹ کلکٹر ، غلام قنبر شاہ رینٹ کلکٹر نے عبد الماجد انسپکٹر ،ارتضیٰ انصر (سب انسپکٹر)وزاہد محمود (ASi)،FiA گجرات و پولیس تھانہ سٹی ہمراہ SHO اخترگجر نے واقع میں بازار سرائے عالمگیر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مہاجریں جموں و کشمیر کے زیر قبضہ السراج جیولر سمیت 5 عدد دوکانات مالیت تقریبا سات کروڈ ملکیتی متروکہ وقف املاک کو سیل بمہر کر دیاگیا۔ ڈپٹی ہیڈ اف سٹیٹر محمد اسحاق کا کہنا ہے کہ سیکٹری بورڈ فرید اقبال کے احکامات کے مطابق قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کی مکمل رپورٹ ہیڈ افس کو ارسال کر دی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button