صحت

ہمارے دلیر ریسکئیوورز صوبہ بھر میں عوام کو بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں،واجہ سلمان رفیق

پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ضیاءاللہ شاہ نے کہاکہ انشاءاللہ ایمرجنسی سروسز کی بہتری اور ریسکئیوورز کی فلاح و بہبودکیلئے ارباب اختیار تک آواز پہنچائیں گے۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق اور پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی ضیاءاللہ شاہ نے ایمرجنسی سروسز و ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو اکیڈمی و ہیڈکوارٹر میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور پارلیمانی سیکرٹری ضیاءاللہ شاہ کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری ضیاءاللہ شاہ اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے درمیان زیر تربیت ریسکیورز کو سی پی آر سمیت دیگر جدید کورسز کی تربیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے تربیتی اسٹالز کی بریفنگ دی۔ایڈمنسٹریٹر اکیڈمی نے ائیر ایمبولینس سروس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر و پارلیمانی سیکرٹری نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا بھی مشاہدہ کیا۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب بھر کے ریسکیو آپریشن، ایمرجنسی وہیکل، لائیو مانیٹرنگ اور ڈیٹا سینٹر کی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہمارے دلیر ریسکئیوورز صوبہ بھر میں عوام کو بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ ریسکیﺅرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کامیابی سے جاری ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد موٹر وے پر ایمرجنسی سروسز کا آغاز کیا جائے گا۔ ریسکیﺅرز ہمارے پیارے ملک پاکستان کا فخر ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ضیاءاللہ شاہ نے کہاکہ انشاءاللہ ایمرجنسی سروسز کی بہتری اور ریسکئیوورز کی فلاح و بہبودکیلئے ارباب اختیار تک آواز پہنچائیں گے۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ انشاءاللہ پہلے سے بھی زیادہ محنت کرکے ہمارے ریسکیﺅرز پاکستان کا سر فخر سے بلند رکھیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button