کاروبار

انڈسٹریل اسٹیٹس کو ہرقسم کے مافیا سے پاک کرکے رہوں گا ،پلاٹوں پر اب صنعتی یونٹس ہی لگیں گے ،چوہدری شافع حسین

چوہدری شافع حسین کا ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں مختلف صنعتی یونٹس کا دورہ ،پیداواری عمل کا جائزہ لیا.ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں باونڈری وال کی تعمیر ،روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں مختلف صنعتی یونٹس کا دورہ کیا اور صنعتی یونٹس میں پیداواری عمل کا جائزہ لیا۔،صوبائی وزیر نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی کی باونڈری وال کی تعمیر ،روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت کی۔صوبائی وزیر نے نئے کارخانے لگانے کیلئے صنعتکاروں میں الاٹمنٹ لیٹرز بھی تقسیم کئے۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کیلئے حاضر ہوا ہوں ،صنعتکاروں کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔باو ¿نڈری وال کی تعمیر اور روڈ انفراسٹرکچر کا کام 2ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں بنکوں کی برانچز نہ ہونا افسوسناک امر ہے۔انڈسٹریل اسٹیٹس میں اب بنکوں کی برانچز بھی کھلیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ہرقیمت پر بند کرائیں گے ،اب ہر پلاٹ پر صنعتی یونٹ ہی لگے گانئے کارخانے لگیں گے تو روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کا بہترین وقت ہے اس لئے بیرونی سرمایہ کاروں کو بہترین سیکیورٹی سہولیات دی جارہی ہیں،گزشتہ 4ماہ میں متعدد چائنیز اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں سے مل چکا ہوں،کئی غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر چکی ہیں ۔چائنیز اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ان کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ دیں گے،سرمایہ کاروں کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری اور حکومت یہ ذمہ داری نبھائے گی۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو ہرقسم کے مافیا سے پاک کرکے رہوں گا۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے جامع سیکیورٹی پالیسی لائی جارہی ہے۔چینی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر نے بعض مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔چیئرمین فیڈمک میاں انس،سی ای او تنویر جبار شیخ اور متعلقہ افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے غنی سرامکس لمیٹڈ ،ٹائم سرامکس ،سن فائبر،گرین کراکری اور دیگر صنعتی یونٹس کا دورہ کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button