
یوم دفاع پاکستان پر لاہور ٹریفک پولیس کا قومی ہیروز کو سلام
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے واقعات کو یاد کرکے آج بھی دل جذبے سے بھر جاتا ہے فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں کی داستانیں آنکھیں نم کردیتی ہیں
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے یوم دفاع کے موقع پر کہا ھے کہ لاھور ٹریفک پولیس بہادر افواج کے جوانوں کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ھے انہوں نے کہا کہ ھم اپنے ہیروز کو جنہوں نے 6 ستمبر 1965 کو مادرِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے واقعات کو یاد کرکے آج بھی دل جذبے سے بھر جاتا ہے فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں کی داستانیں آنکھیں نم کردیتی ہیں افواج پاکستان کے ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے اپنی شہادت سے ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے، عمارہ اطہر نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنی افواج کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور جنگی صلاحیتوں پر فخر کرتا ہے 06 ستمبر کو وطن کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا