اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان: دہشت گردی کا سر کچلنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

گالی یا گولی کسی مسئلے کاحل نہیں، قوموں کی تقسیم ملکی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کرتی ہے. وزیراعظم

اسلام آباد (محمد زاہد خان) گالی یا گولی کسی مسئلے کاحل نہیں اور قوموں کی تقسیم ملکی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کرتی ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف نے یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ باعث اعزاز ہے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں، شہداکےلواحقین سے مخاطب ہوں، یہ دن شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہدا نے وطن کی آزادی اور تحفظ کیلئےجان کا نذرانہ پیش کیا، وطن کی خاطرجان قربان کرنیوالوں کوجتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ اس دن افواج پاکستان نے دشمن کے ارادے خاک میں ملادیے تھے، افواج پاکستان کے شیر سمندر، فضا اور زمین پر اقبال کےشاہین بن کر جھپٹے، لاہور جم خانہ میں چائے پینے کا خواب دیکھنے والا دشمن فرار ہوگیا۔ شہدا کے والدین سے ملا تو ان کے دل میں ملال نہیں اطمینان تھا، عظیم ماؤں کے آنسوؤں کی قسم، بہادربیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، اس عظیم فتح پر ہمارے سر ہمیشہ شکر سے جھکے رہیں گے، ہم اپنے شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانےدیں گے، شہدا کے لواحقین کے جذبے نے میری آنکھیں نم کردیں، شہدا کےلواحقین کا جذبہ ہےکہ 100 بیٹے بھی ہوں تو وطن پر قربان، پاک افواج کاہرجوان شوق شہادت کےجذبے سےسرشارہے۔ پاکستان ہم سب کا ہے، اس کی حفاظت، ترقی وخوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کئی تہذیبوں کا سنگم ہے، ناقابل تسخیر دفاع ہماری اولین ضرورت ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی ہمسائے کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، دہشتگردی، بدامنی کے خاتمے اور خطے کے امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ قوموں کو خوشحالی کی منزل ہمیشہ امن کے راستے سے ملتی ہے، یقین رکھیں دہشت گردی کا سر کچلنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فتنہ الخوارج کے خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن جاری رکھیں گے، گالی یا گولی کسی مسئلے کاحل نہیں، ہم دہشتگردی کا سر مکمل طور پر کچلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، فتنہ الخوارج کےمکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اظہار رائے کی آزادی جمہوری معاشرے میں ہر شہری کا حق ہے، قوموں کی تقسیم ملکی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کرتی ہے، پاکستان کی خاطر ذاتی مفادات اور خواہشات کو قربان کریں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button