جنرل

کھیم کرن یادگار پر یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب

ان غازیوں میں 1965 کی جنگ میں کھیم کرن کے محاذ پر لڑنے والے 5 فرنٹیئر فورس کے کرنل ممتاز، 2 فرنٹیئر فورس گائیڈز کے بریگیڈیئر یعسوب اور 12 میڈیم رجمنٹ آرٹلری کے بریگیڈیئر امتیاز ملک شامل تھے۔

لاہور(سید عاطف ندیم) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی یادگار شہداء پر حاضری دی.پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.کور کمانڈر اور دیگر نامور غازیوں نے یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں.قصور کے سرحدی علاقے میں 1965 کی جنگ کے مشہور معرکہ کھیم کرن کی یاد میں تعمیر کردہ یادگار پر اس جنگ میں حصہ لینے والی یونٹس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اور جوانوں نے شرکت کی.

ان غازیوں میں 1965 کی جنگ میں کھیم کرن کے محاذ پر لڑنے والے 5 فرنٹیئر فورس کے کرنل ممتاز، 2 فرنٹیئر فورس گائیڈز کے بریگیڈیئر یعسوب اور 12 میڈیم رجمنٹ آرٹلری کے بریگیڈیئر امتیاز ملک شامل تھے۔
یہ یادگار ان شہدائے وطن اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی جنہوں نے روہی وال کے مشہور جوابی حملے میں دشمن کے چھکے چھڑا کر کھیم کرن تک کا علاقہ فتح کر لیا . اس معرکہ میں پاک فوج کے 257 سپوتوں نے دھرتی ماں کے تقدس پر اپنی جانیں نچھاور کیں. 16 غازیوں کو ان کی بے مثال جرأت اور بہادری پر اعلی فوجی اعزازات سے بھی نوازا گیا،ان میں 1 ہلال جرأت، 6 ستارہء جرأت، 5 تمغہء جرأت اور 4 امتیازی اسناد شامل ہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button