غزہ میں اسلامی جہاد کے احمد ایش سلامی الحشاش کمانڈر کو ہلاک کر دیا، اسرائیل
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایکس پر لکھا، ''حملے کے وقت، الحشاش خان یونس میں ہیومینیٹیرین ایریا کے اندر موجود تھا اور کارروائیاں کر رہا تھا۔‘‘
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ احمد ایش سلامی الحشاش غزہ کے علاقے رفح میں اس گروپ کے راکٹ اور میزائل یونٹ کے سربراہ تھے اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مختص کردہ علاقے سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ فائر کرنے کے ذمہ دار تھے۔
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایکس پر لکھا، ”حملے کے وقت، الحشاش خان یونس میں ہیومینیٹیرین ایریا کے اندر موجود تھا اور کارروائیاں کر رہا تھا۔‘‘
فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حملے سے قبل علاقے کی فضائی نگرانی کی تھی تاکہ شہریوں کو لاحق خطرے کو کم سے کم رکھا جا سکے۔ خان یونس ہیومینیٹیرین زون ساحلی علاقے کے جنوب میں واقع ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے پیر کے روز الحشاش کو ہلاک کیا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق تاہم آزادانہ طور پر اس دعوے کی تصدیق کرنا ممکن نہیں تھا۔