
کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون سے ‘ناپسندیدہ حرکت‘ کرنے پر پی آئی اے فضائی میزبان معطل
با کمال لوگ لا جواب سروس پی آئی اے کے سٹیورڈ کا کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون سے ’جنسی زیادتی کی کوششس کی گئی.
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی منصور بخاری): تفصیلات کے مطابق پی آئی کے سٹیورڈ نے شراب کے نشے میں دھت ہو کرکینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کو شش کی جس پر روم سروس کی خاتون نے بمشکل اپنے آپ کو بچاتے ہوئے فوری ہوٹل حکام کو آگاہ کیا جسپر ہوٹل کے عملہ نے فوری مقامی پولیس کو طلب کر لیا پولیس نے خاتون سے بیان لینے کے بعد پی آئی اے کے سٹیورڈ کو گرفتار کر لیا جسکی اطلاع ٹورنٹو کے ائیرپورٹ منیجر نے فوری ای میل کے ذریعے پی آئی اے کے اعلی حکام کو دے دی پی آئی اے کے اعلی حکام کی مداخلت کے بعد پولیس نے سٹیورڈ کو فوری ہوٹل سے نکل جانے کا حکم دیا.
دوسری جانب پی آئے اے کے اعلی حکام نے سٹیورڈ پر لگائے گئےالزام کی شکایت کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) فضائی میزبان کو ملازمت سے معطل کر دیا ۔ پی آئی آے کی جانب سے اہلکار کی معطلی کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ یہ اقدام سات جولائی کو اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 781 میں پیش آنے والے واقعے کی شکایت پر مبنی ای میل موصول ہونے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق یہ شکایت کمپنی کو 10 جولائی کو موصول ہوئی تھی۔اس واقعے کے بعد کینیڈین پولیس نے پی آئی اے کے سینیئر فلائیٹ سٹیورڈ کو مبینہ طور پر کچھ دیر حراست میں لینے کے بعد فوری ہوٹل چھوڑنے کو بھی کہا تھا۔ چیلسی ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اہلکار کو مبینہ طور پر آئندہ کے لیے بلیک لسٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ کینیڈا میں ایئر لائن کنٹری مینیجر کی واقعے سے متعلق ای میل کے بعد سٹیورڈ کو فوری معطل کیے جانے کا آرڈر جاری کیا گیا۔پی آئی اے کے فضائی میزبان کی معطلی کے ساتھ مبینہ طور پر کینیڈا کے لیے پروازوں پر ان کی تعیناتی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔فلائیٹ سٹیورڈ سات جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچے تھے فلائیٹ سٹیورڈ کے خلاف اس معاملے پر مزید کارروائی جاری ہے۔