مشرق وسطیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس

عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔وزیراعلیٰ نے وزراء کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کی ہدایت کی

لاہور (بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس لاہور میں ہوا،جس میں تین میگاپراجیکٹس اپنی چھت،،اپناگھر،چیف منسٹر گرین ٹریکٹر اورچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظور ی سمیت کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھانے ،پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ کابینہ ڈینٹل کالج کیلئےایم ڈی کیٹ پالیسی،صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام،پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اورشناختی کارڈ کی کاپی پرہاؤسنگ لون جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔15لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔کابینہ نے اپنی چھت ۔۔اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر وزیر اعلی مریم نوازنے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔وزیراعلیٰ نے وزراء کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ساڑھے نوہزارٹریکٹر دینے کی بھی منظوری گئی۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو 30ہزار ٹریکٹر دینا چاہتے ہیں۔کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی بھی منظوری دی۔وزیر اعلی نے بچوں کی زیر التواء12ہزار ہارٹ سرجری جلدازجلد کرنے اور اس کیلئے انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنے اور بچوں کے دماغی امراض کیلئےجنگی بنیادوں پر اقدامات اور وزیر صحت کو چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
کابینہ اجلاس میں پنجاب آرمز آرڈیننس 1965میں ترمیم،جرم ناقابل ضمانت قرار دیا گیا اورغیر قانونی اسلحہ اورمینوفیکچرنگ وغیرہ پر سزا تین سے پانچ سال اورجرمانہ 5 سے 7 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔کائٹ فلائنگ آرڈیننس2001کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے،ترسیل پر کائٹ فلاننگ آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی قید کی سزا، 2سے 5سال اور جرمانہ 20سے 50لاکھ تک ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button