
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کاچھٹی کے روز بھی منصوبوں کی مانیٹرنگ جاری۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کا چھٹی کے روز بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو کا تفصیلی دورہ،سگیاں تا بابو صابو پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چھٹی کے روز بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو تفصیلی دورہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے سگیاں تا بابو صابو پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔پیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا میں فلنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔پیکج ٹو پر اسفالٹ کا کام آج سے شروع کر دیا جائے گا، مشینری تعینات کر لی گئی ہے۔پیکج ٹو پر کام میں تیزی آئی ہے، 51 فیصد کام مکمل، 5 ہزار سے زائد وال پینلز بھی انسٹال کر لیے گئے ہیں۔گلشن راوی ٹی جنکشن پر نالے کی شٹرنگ کا تیزی سے کام جاری ہے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے چھٹی کے روز سڑک کنارے کرکٹ کھیلتے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔کمشنر و ڈی جی محمد علی رندھاوا نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی،چوکے چھکے بھی لگائے۔بچوں نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ساتھ سلفیاں بھی بنائیں۔