ہمارا مشن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، ملک صہیب احمد بھرتھ
ہمارا مشن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے, ی ٹینڈزنگ سے منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے
لاہور (نمائندہ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایک اور وعدے کی تکمیل مکمل،سڑکیں بحال پنجاب خوشحال منصوبہ کے تحت پاک پتن تا ساہیوال دو رویہ 27کلومیٹر سڑک مکمل کر کے ساہیوال و پاک پتن کو عوام کو تحفہ دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دو ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ کو مکمل کیا گیا،روزانہ بیس سے پچیس ہزار چھوٹی بڑی گاڑیاں اس پر سفر کریں گی۔
یہ روڑملکہ ہنس، نور پور، بابا فرید مزار، جی ٹی روڑ اور موٹر وے کو لنک کرے گی۔ سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو و دیگر افسران کی منصوبہ بارے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات کو تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے مزید 13کلو میٹر سیکشن پر کام جاری ہے۔ 13کلومیٹر کو 1.4ارب کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ای ٹینڈزنگ سے منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ہر منصوبہ کی دیرپا پختگی کے لیے اعلی کوالٹی میٹر یل کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید شاہراہوں کو مکمل کیا جائے گا۔