صحت

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو فارمیسی کالج میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر و دیگر نئی پوسٹوں کی منظوری دے دی گئی

پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری ریسرچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ نشتر ہسپتال ملتان کی ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہ

ملتان(ہیلتھ نمائندہ): صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا 15 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سدرہ سلیم اور ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے رکن پنجاب اسمبلی فزا میمونہ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، رجسٹرار، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زاہدہ اظہر، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی و دیگر محکمہ جات کے افسران نے بطور سینڈیکیٹ ممبران شرکت کی۔ رجسٹرار یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ اجلاس میں ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو فارمیسی کالج میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر و دیگر نئی پوسٹوں کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو نشتر ہسپتال ٹو میں یوزر چارجز کو اختیار کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری ریسرچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ نشتر ہسپتال ملتان کی ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button