مشرق وسطیٰ

آسٹریلین ہائی کمیشن نیل ہاکنز کی وفد کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس آمد

آسٹریلین ہائی کمیشن کا مستقبل میں اربن فلڈ مینجمنٹ کے حوالے سے مزید امداد کا عندیہ اس اسٹڈی سے لاہور میں اربن فلڈنگ کے خدشے کو ختم کرنے میں مدد ملے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): آسٹریلین ہائی کمیشن نیل ہاکنز کی وفد کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس آمدہوئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد ،ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ عمر فاروق اور آسٹریلین ہائی کمیشنر نیل ہاکنز نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا مقصد شہری سیلاب کی روک تھام اور انتظامات کے حوالے سے تکنیکی مدد کی فراہمی کے حوالے سے فزیبلٹی اسٹڈی کی تقریب رونمائی تھی ۔ڈائریکٹر پلاننگ ذیشان بلال نے وفد کو واسا لاہور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ ا ٓسٹریلین ہائی کمیشن کی امداد سے بین الاقوامی مشاورتی فرم آدم سمتھ ،ایم ایم پی اسٹڈی کر رہا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ اربن فلڈ مینجمنٹ کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی۔آسٹریلین ہائی کمیشنرنیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ پانی کی اہمیت کے حوالے سے قرآن پاک میں بھی بیشتر دفعہ ذکر آیا ہے۔ہائی کمیشنرنے پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سورہ مومنون آیت 18 کا حوالہ دیا۔ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو ملکر کام کرنا ہو گا۔رویوں میں مثبت تبدیلی کر کے ہمیں پانی بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔آسٹریلین ہائی کمیشن کا مستقبل میں اربن فلڈ مینجمنٹ کے حوالے سے مزید امداد کا عندیہ دے دیا۔اس اسٹڈی سے لاہور میں اربن فلڈنگ کے خدشے کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے آسٹریلین گورنمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔آسٹریلین وفد سے ابو ریحان واٹر ایکسپرٹ واسا لاہور سے ڈی ایم ڈی اعجاز رسول ڈائریکٹر عبدالطیف، ایکسیئن مدثر جاوید ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طیب ملک ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سبینہ سلیم،پی اینڈ ڈی سے سینئر چیف یاسر مبین ،ڈائریکٹر ایل ڈی اے سید حسن سمیت کنسلٹنٹ نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button