جنرل

زہریلا پانی پینے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جانبحق ہوگئے

زمیندار نے حالت بگڑنے پر علاج ومعالجہ کرانے کی بجائے سب کی چھٹی کر دی اور متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مختلف ہسپتالوں میں دھکے کھاتے پھرے

نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب: زہریلا پانی پینے سے راجن پور کے شہر عمرکوٹ کے رہائشی خاندان کے 4 افراد 3 بچے اور ایک خاتون جانبحق ہوگئے ہیں۔متاثرہ خاندان محنت مزدوری کرنے کیلئے بہاولپور گیا تھا۔زہریلا پانی پینے سے 20 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے زہر آلود پانی پینے سے مرنے کی تصدیق کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ طبیعت تشویش ناک ہونے پر بیشتر متاثرین کو راجن پور ہسپتال منتقل کیا گیا چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ عمر کوٹ قدرت کالونی ماچھی برادری کی کچھ فیملیزکپاس کی چنائی کیلئے محنت مزدوری کی غرض سے بہاولپور کے علاقے یزمان میں زمیندار کا نام راشد آرائیں کی فصل کپاس کی چنائی کے لئے گئے تھے ان کو پینے کےلئے پانی ڈرم میں بھر کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ پانی پینے کے چند گھنٹوں بعد کم بیش 25 افراد کی حالت غیر ہوگئی سب سے زیادہ متاثر چھوٹی عمر کے بچےجن کی عمریں 8 سے 9سال کے لگ بھگ تھیں جانبحق ہوئے لواحقین کے مطابق کچھ افراد ابھی بھی بہاولپور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں زمیندار نے حالت بگڑنے پر علاج ومعالجہ کرانے کی بجائے سب کی چھٹی کر دی اور متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مختلف ہسپتالوں میں دھکے کھاتے پھر رہے ہیں اور ان کی ہلاکتیں شروع ہو گئی ہیں۔جانبحق افراد کے نام اور عمریں
40سالہ زنیب بی بی
10حسینہ بی بی
8سالہ شیرین بی بی
4سالہ شیر علی شامل ہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button