
لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، ایک روز کے دوران اہم شخصیات سمیت 330 بجلی چور پکڑے گئے۔ترجمان لیسکو
تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے130ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ11 ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے،تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو 1,037,425 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 47,427,301 (چار کروڑ چوہتر لاکھ ستائیس ہزار تین سو ایک)روپے ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وفاقی پاور ڈویژن برائے توانائی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیرنگرانی لیسکو کے تمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دوران آپریشن تمام سرکل میں 330کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے130ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ11 ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے،تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو 1,037,425 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 47,427,301 (چار کروڑ چوہتر لاکھ ستائیس ہزار تین سو ایک)روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں اہم شخصیات بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے تفصیل کے مطابق ایکس ایم این اے مہر سعید ظفر پڈہار کو 8620یونٹس ((250,000روپے،ایکس چیئرمین ضلع کونسل رانا ایوب کو1096یونٹس(69,457)روپے، کیبل آپریٹر سجاد احمد منڈی فیض آباد کو2500 یونٹس(125,000)روپے، نذر حسین ایکس کونسلر پی ایم ایل این کو (12029)یونٹس(264,638)روپے، ندیم احمد گوگھ کو9565یونٹس(414,545)روپے، اللہ توکل ایکس وائس چیئرمین پی ایم ایل این کو(5156)یونٹس(268,112)روپے، طارق جاوید پی ٹی آئی ورکر کو (4753)یونٹس (205,247)روپے، ذیشان علی کو(3009)یونٹس(129,023)روپے، ساجد منظور عرف مُنا پرنس کو(65000)یونٹس(560,000)روپے،رانا اعجاز ایکس کونسلر کو (8144)یونٹس (325,750)روپے،اکرم وائس چیئرمین پی ایم ایل کیو کو(13722)یونٹس(686,100)روپے اور گرین کیپ سوسائٹی کو (71943)یونٹس (3,597,150)روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔