مشرق وسطیٰ

پاکستان: لاہور پولیس کا اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے گرد گھیرا تنگ

ایف آئی اے اور انٹرپول کے تعاون سے اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرکے عدالت سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خصوصی نمائندہ):‌لاہور پولیس کی جانب سے اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رواں سال 17809اشتہاری مجرمان،21865عدالتی مفروراور7655ٹارگٹ آفینڈرز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں 3659،سول لائنزڈویژن میں 1524، سٹی ڈویژن میں 4296، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2409، صدرڈویژن میں 2972اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 2949اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔اسی طرح کینٹ ڈویژن میں 3351،سول لائنزڈویژن میں 2966، سٹی ڈویژن میں 5462، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 3340، صدرڈویژن میں 3158اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3588 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ہیں۔جبکہ کینٹ ڈویژن میں 1181،سول لائنزڈویژن میں 535، سٹی ڈویژن میں 2555، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1229، صدرڈویژن میں 1265اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 890ٹارگٹ آفینڈرز گرفتار کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے کلوزکوارڈینیشن رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کے تعاون سے اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرکے عدالت سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ قتل،اقدامِ قتل اور سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس سافٹ وئیرز سمارٹ آئی اورہوٹل آئی سمیت جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کار لا تے ہوئے مطلوب مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ڈویژنل افسران کو خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے جوان عوام کے جان ومال کے تحفظ اور ایک پر امن معاشرے کے قیام کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button