جنرل

پنجاب پولیس کا ہمارے پھول پراجیکٹ، ملازمین کے علیل بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے معاونت جاری۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف بیماریوں کا شکار بچوں کو علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ۔

لاہور(بیورو رپورٹ) : پنجاب پولیس کا ہمارے پھول پراجیکٹ ملازمین کے علیل بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی معاونت کا کردار اداکر رہا ہے ، اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف بیماریوں کا شکار بچوں کو علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت جہاں تھیلیسمیا اور سیریبل پالسی کے بچوں کو ماہانہ ہیلتھ وظائف دئیے جا رہے ہیں وہیں دیگر عارضوں کا شکار بچوں کو علاج معالجے میں معاونت دی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن محمد رضوان شفیع کو بیٹے کے گردوں کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے ، لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد رفیق کو بیٹے عبدالہادی کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، سب انسپکٹر اعجاز احمد کو بیٹی مریم اعجاز کی ٹانگ کے آپریشن کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ کانسٹیبل اعجاز رسول خان کو بیٹی عنایہ گل کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، کانسٹیبل احسان الحق کو بیٹے احمد علی کے آپریشن کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ مختلف عارضوں کا شکار دیگر ملازمین کے بچوں کو مجموعی طور پر 05 لاکھ سے زائد رقم جاری کی گئی ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر رواں سال 100 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ پولیس فورس کے بچوں کو صحت ، تعلیم اور کیرئیر ڈویلپمنٹ میں ہر ممکن مدد ، تعاون اور راہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button