جنرل

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت، شہید کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت

شہید پولیس اہلکار برہان خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ محسن نقوی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے تھانہ مالم جبہ کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ شہید پولیس اہلکار برہان خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوت شہید برہان خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button