اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ:عمران خان کی طاقت کا مظاہرہ نواز شریف کے شہر لاہور میں

پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا ہے کہ جلسے سے پہلے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون کیا گیاتھا

لاہور (بیورو رپورٹ):‌پاکستان تحریک انصاف حکومتی رکاوٹوں، سیاسی پابندیوں اور تاخیری حربوں کے باوجود ایک بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ سانحہ نو مئی کے بعد پہلی مرتبہ لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اس جلسے میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔
لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جلسے کے لیے ایک ایسی جگہ کی اجازت دی گئی جس کے بارے میں پرانے لاہوریے بھی نہیں جانتے تھے کہ وہ کہاں ہے۔ پی ٹی آئی جلسے کے لیے تین گھنٹے کے اجتماع کی اجازت جلسے سے بیس گھنٹے پہلے دی گئی۔ جلسہ گاہ وسطی لاہور سے تقریباﹰ نوے منٹ کی مسافت پر شہر سے باہر گندگی کے ڈھیروں اور خاردار جھاڑیوں میں گھری ہوئی ایک ایسی جگہ تھی جہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔
پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا ہے کہ جلسے سے پہلے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون کیا گیا تھا۔ ادھر لاہور میں جلسے سے پہلے جگہ جگہ پولیس نے ناکے لگائے رکھے۔ لاہور میں داخلے کے پوائنٹس کو جلسے سے پہلے بند کیا گیا، اسلام آباد لاہور موٹروے بھی جزوی طور پر بند کی گئی۔ جلسہ گاہ کو جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے تھے۔ اس کے باوجود لوگ کئی کئی کلومیٹر پیدل چل کر جلسے میں شریک ہوئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button