اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے عائد ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

انہوں نے کہا کہ ’آزادی اظہار رائے کو روکنے کی کوشش نہیں۔ ایکس پر پابندی عبوری حکومت کے دوران عائد کی گئی۔‘

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے نیو یارک میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس پر پابندی غیرعلانیہ نہیں بلکہ یہ پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے عائد ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آزادی اظہار رائے کو روکنے کی کوشش نہیں۔ ایکس پر پابندی عبوری حکومت کے دوران عائد کی گئی۔‘
وزیر اطلاعات کے مطابق ’علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروپ ’ایکس‘ پلیٹ فارم کو ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ بی ایل اے کے دہشت گرد اپنی مہم ’ایکس‘ پر چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گرد سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی سرگرمیوں کی لائیو کوریج چلاتے ہیں۔‘
’دہشت گرد گروپوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘
انہوں نے کہا جکہ ’ویب مینیجمنٹ سسٹم کے تحت سائبر اور ڈیٹا سکیورٹی کو یقینی بنانے میں کوئی حرج نہیں۔ ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی جیسا فورم موجود ہونا چاہیے جہاں عوام اپنی شکایات درج کر ا سکیں۔‘
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ’بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ’ایکس‘ کھلنا چاہیے۔ ایکس کے ساتھ کمپلائنس کے معاملات بہتر ہو جائیں تو یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکتا ہے۔ ایکس پر پابندی کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button