بین الاقوامیتازہ ترین

لبنان کو بدترین ہلاکتوں کا سامنا

لبنان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق نمائندے عمران رضا نے کہا جو صورت حال اس وقت لبنان کو اسرائیلی بمباری کے باعث درپیش ہے یہ بد ترین انسانی تباہی سے ہے۔

لبنان کو اپنے دور کی سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ ہلاکتیں اسرائیل کی حالیہ دنوں میں بد ترین اور متواتر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ اسرائیل کی لبنان کے خلاف جنگی تاریخ پر نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق 18 برسوں کے بعد اسرائیل نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں لبنانیوں کو ہلاک کیا ہے۔
لبنان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق نمائندے عمران رضا نے کہا جو صورت حال اس وقت لبنان کو اسرائیلی بمباری کے باعث درپیش ہے یہ بد ترین انسانی تباہی سے ہے۔
خیال رہے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آٹھ اکتوبر سے گولہ باری کا سرحدی علاقوں میں تبادلہ جاری تھا۔ تاہم اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں جب غزہ میں کافی ہلاکتیں کر چکا تو اس نے اپنی جنگی مہم کا رخ لبنان کی طرف بھی موڑ دیا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے اس پیر کے روز سے سات سو سے زائد لبنانی ہلاک جبکہ 6000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک نوے ہزار سے زائد افراد صرف حالیہ چن دنوں میں نقل مکانی کرنے اور اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
عمران رضا نے جنیوا میں رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘لبنان کی یہ نسل بد ترین ہلاکتیں دیکھ رہی ہے۔ لیکن بہت سے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہلاکتوں کی ابھی شروعات ہیں۔ اس خدشے کی وجہ سے بہت سے لوگ خوف زدہ بھی ہیں۔’
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے لبنان کے لیے نمائندے نے کہا ‘2006 کی اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ 34 دن جاری رہی اور اس دوران 1200 لبنانی ہلاک ہو گئے تھے۔ اب محض اچن دنوں میں اس سے نصف تعداد میں لبنانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ لبنان کا طبی نظام اور شعبہ مکمل بے بس ہو چکا ہے۔ جس طرح پیجر حملوں میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی بڑی تعداد کا طبی شعبے کو سامنا کرنا پڑا تھاوہ لبنان کے ہسپتالوں کے لیے بہت برا چیلنج رہا۔ اب اسرائیل نے بمباری کر کے لوگوں کے حوصلوں کو زک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔
ہسپتالوں میں بمباری سے زخمی افراد کی تعداد 777 ہے جبکہ ان میں 152 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مگر زخمیوں کی تعداد میں ہر روز اسرائیلی بمباری سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button