بین الاقوامیتازہ ترین

تل ابیب اور عسقلان پر یمنی حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے، سائرن بجتے رہے

حوثیوں کے بیان میں یہ بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ ان کے حملے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف اور حماس و فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہپتی کے لیے تھے۔

اسرائیلی شہروں تل ابیب اور عسقلان پر راکٹ حملے کیے ہیں، یہ اظہار حوثیوں نے جمعہ کے روز کیا اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ یمنی حوثیوں کے بیان کے مطابق یہ کارروائی بیلیسٹک میزائل فائر کرتے ہوئے اور ڈرون طیاروں کی مدد سے حملے کیے ہیں۔
حوثیوں کے بیان میں یہ بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ ان کے حملے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف اور حماس و فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہپتی کے لیے تھے۔
اسرائیلی فوج نے بھی حوثیوں کے جمعہ کے روز کیے گئے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اسرائیلی دفاعی نظام کی مدد سے ان بیلیسٹک میزائلوں کو روک لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق حوثیوں کے حملوں کے ساتھ ہی صبح سویرے ہی یہ خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔
حوثی ترجمان نے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے ان میزائل حملوں کے بارے میں کہا ‘حوثیوں نے اپنے میزائل حملوں کو کبھی روکا نہیں گیا ہے۔ البتہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں اور لبنان میں کارروائیاں روک دی گئیں تو حوثی بھی اپنی کارروائیاں روک دیں گے۔
واضح رہے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پیر کے روز سے لبنان کے لگ بھگ 600 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریا نے کہا ہم اپنی کارروائیوں کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اسرائیل غزہ اور لبنان میں ہمارے بھائیوں کا خون بہا رہا ہے۔ خیال رہے پچھلے 18 برسوں کے دوران حزب اللہ کو سب سے زیادہ شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حزب اللہ نے حالیہ دنوں میں پہلی مرتبہ فادی 1 اور فادی 2 راکٹ اسرائیل پر فائر کیے گئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button