بین الاقوامی

روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کی پالیسی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہے،ہنگری

یورپی یونین کے روس کے خلاف پابندیوں کے اقدامات سے یوکرین تنازعے کے حل میں کسی بھی طرح مدد نہیں ملی اور اس سے یورپی ممالک کی معیشتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

نیو یارک (بیورورپورٹ):ہنگری نے کہا ہے کہ اس کا خیال ہے کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کی پالیسی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ یہ بات ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کہی۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے کہا جب پابندیوں کی بات آتی ہے تو ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔

ہم یورپی یونین کی پابندیوں کی پالیسی کو مکمل ناکامی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے روس کے خلاف پابندیوں کے اقدامات سے یوکرین تنازعے کے حل میں کسی بھی طرح مدد نہیں ملی اور اس سے یورپی ممالک کی معیشتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یہ واضح ہے کہ ہم آسمان کو چھوتی مہنگائی سے دوچار ہیں۔
ہنیومیں ایندھن کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نقصان اٹھانا پڑا ہے جو پابندیوں کےاقدامات کا نتیجہ ہے۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے مغربی ممالک اور کمپنیاں محض روس مخالف پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جو انہوں نے لگائی ہیں لہذا یہ منافقانہ رویہ ہے اور یہ ناکام ہو گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button