انٹرٹینمینٹ

’لگتا ہے سُدھر گیا‘، عامر خان نے سلمان کے بارے میں رائے بدل لی

دونوں 90 کی دہائی کے آغاز تک چند فلمیں کر چکے تھے اور ایک دوسرے کو سکرین پر دیکھ بھی چکے تھے مگر ان کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

انڈین فلم نگری بالی وڈ کے تین مشہور ’خانوں‘ میں سے دو عامر خان اور سلمان خان ہیں، جو دہائیوں سے سکرین پر کبھی رومانوی، کبھی ایکشن اور کبھی مزاحیہ کرداروں میں آ رہے ہیں۔
یہ دونوں دنیا بھر میں فین فالوونگ رکھتے ہیں اور دونوں ہی نے 80 کی دہائی میں اداکاری کے میدان میں رکھا، تاہم اب عامر خان کا وہ ’خیال‘ سامنے آ گیا ہے جو انہیں سلمان خان سے پہلی ملاقات اور ان کے ساتھ کام کے دوران ذہن میں آیا تھا۔
شوبز اور سٹارز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کوئی موئی نے بتایا ہے کہ دونوں 90 کی دہائی کے آغاز تک چند فلمیں کر چکے تھے اور ایک دوسرے کو سکرین پر دیکھ بھی چکے تھے مگر ان کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔
پھر 90 کی دہائی کے آغاز میں وجے کمار سنہا نے ’انداز اپنا اپنا‘ فلم بنانے کا اعلان کیا، اس کی ہدایت کاری راجکمار سنتوشی کے حصے میں آئی اور انہی کے مشورے پر دونوں خانز کو ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا اور ان کی پہلی ملاقات بھی اسی فلم کے سیٹ پر ہوئی۔
یہ ایک مزاحیہ، ایکشن فلم تھی، جس کی کارکردگی اگرچہ باکس آفس پر زیادہ اچھی نہیں رہی تاہم دونوں ہیروز کے ساتھ ساتھ ہیروئنز کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے کام کو بھی سراہا گیا۔
اس فلم میں ہونے والی کامیڈی کو بالی وڈ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کامیڈی سمجھا اور ابھی تک یاد کیا جاتا ہے جبکہ اس کے کچھ ڈائیلاگ تو ضرب المثل بن چکے ہیں۔
کچھ سال قبل عامر خان نے ’کافی ود کرن‘ میں انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ جب ان سے سلمان خان سے سیٹ پر پہلی بار ملاقات تو انہیں وہ کیسے لگے تھے۔
’انداز اپنا اپنا میں سلمان کے ساتھ کام میرے لیے ایک برا تجربہ رہا میں نے اُن کو قطعی پسند نہیں کیا تھا، وہ مجھے بدتمیز اور لاپرواہ لگا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’اس تجربے کے بعد میرا خیال تھا کہ سلمان خان سے دور ہی رہا جائے۔‘
سلمان خان اور عامر خان کے درمیان ایک بار پھر رابطہ 2022 میں اس وقت ہوا جب عامر خان نے اپنی اس وقت کی اہلیہ رینا دتہ سے علیحدگی اختیار کی۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ’وہ میرے لیے ایک مشکل وقت تھا اور میں بہت زیادہ مے نوشی کی طرف چلا گیا تھا مگر پھر ایک روز سلمان خان آ گیا۔‘
عامر خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب رینا کے ساتھ طلاق کا معاملہ طے پا رہا تھا اس وقت ہم دونوں ایک ساتھ بیٹھتے رہے اور ہمارے درمیان اچھا تعلق بن گیا۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس وقت احساس ہوا کہ انہوں نے سلمان خان کے بارے میں پہلی ملاقات میں غلط اندازہ لگایا تھا یا پھر سلمان خان سدھر گیا ہے۔
ان کے مطابق اگرچہ بیچ میں ہمارا رابطہ نہیں رہا اور فقط دو سال قبل ہی تعلق قائم ہوا مگر لگتا ایسا ہے کہ جیسی ہماری دوستی برسوں پر محیط ہو۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button