پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات، چین کے یوم تاسیس پر چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کو مبارکباد دی

صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔ چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے رول ماڈل ہے۔پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے، محسن نقوی

لاہور(بیورورپورٹ):‌ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے یوم تاسیس پر چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کو مبارکباد دی۔ چینی قونصل جنرل نے چینی بزنس مینوں کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا. وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے رول ماڈل ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے، سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔ چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری و ساری رہے گا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چینی قونصلیٹ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button