
مشرق وسطیٰ
فرینڈز آف پولیس کے طلباء وطالبات کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ
وفد میں 70 سے زائد مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات شریک ،خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا قیام خوش آئند ہے،وفد شرکاء
لاہور (نمائندہ خصوصی):فرینڈز آف پولیس کے طلباء وطالبات کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد میں 70 سے زائد مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات شریک تھے۔ شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔طلباء کو 15ایمرجنسی کال سنٹر،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ بارے بتایا گیا۔وفد کو الیکٹرانک ڈیٹا اینالیسز سنٹر، ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹربارے بریفنگ دی گئی۔وفد شرکاءکا کہنا تھاکہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا قیام خوش آئند ہے۔ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر گمشدہ اور ملنے والوں بچوں کا اپنوں سے ملوانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے