پی ایچ پی شاہرات پر قوانین کی پاسداری ، شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل
ریفک کی روانی ، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں ۔ آئی جی پنجاب
لاہور (بیورو رپورٹ):انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے۔ پی ایچ پی کی ٹیمیں قوانین کی پاسداری اور انسداد جرائم کیلئے ایس او پیز کے مطابق قانونی کاروائیاں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی.پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 2.8 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 512 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.3 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا ، 212 چوری شدہ گاڑیاں/ موٹر سائیکلیں برآمد کیں ۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 29 ہزار سے زائد اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی.گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1172 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 18 ہزار سے ذائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔64 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔714 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ 9712 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔پولیس خدمت مراکز پر 13023 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 100 مقدمات درج.منشیات فروشوں سے 1591 لیٹر شراب، 5480 گرام چرس اور 10050 گرام آئس برآمد ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی ۔انہوں نے کہا ٹریفک کی روانی ، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں ۔ آئی جی پنجاب