مشرق وسطیٰ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے پر عزمِ ہیں. ملک صہیب احمد بھرتھ

صوبہ میں پنجاب ٹورزام اتھارٹی کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا،صوبائی وزیر قانون نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے دو روز میں ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات جار ی کر دیں

لاہور (نمائندہ خصوصی): حکومت پنجاب سیاحت کے فروغ کی جانب گامزن ہے۔ صوبہ بھر میں پنجاب ٹورزام اتھارٹی کے قیام پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری، سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی، سیکرٹری سیاحت پنجاب، محکمہ خزانہ و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاحت کے فروغ اور سیاحت کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے پنجاب ٹوارزم اتھارٹی کے ٹی او آرز کا جائزہ لیا گیا۔محکمہ خزانہ، سیاحت و قانون اور والڈ سٹی کے افسران نے اتھارٹی کے قیام کے لئے اپنی تجاویز دیں۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے پنجاب ٹورزام اتھارٹی کے قیام کے لئے ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کو بھی ڈرافٹ میں شامل کیا جائے اور ڈرافٹ کو دو روز میں تیار کیا جائے۔ صوبائی وزیر قانون نے اس موقع پر ڈرافٹ کو تیار کرتے وقت ماہرین کی تجاویز پر بھی غور کرنے اور اتھارٹی کے ایچ آر، قانون اور دیگر امور کا بھی جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس دوبارہ جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے پر عزمِ ہیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button