مشرق وسطیٰ

بحر ین محتسب کے وفد کا وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کا دورہ

وفد کووفاقی محتسب اور ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کی کا رکر دگی با رے بر یفنگ دی گئی،ایک دوسرے کے تجر بات سے استفا دہ کر نے کی ضرورت پر زور

اسلا م آ باد(بیورو رپورٹ )بحر ین محتسب کے سیکر ٹیر یٹ جنرل کے پا نچ رکنی وفد نے تر قیا تی ڈویژن کے چیف محمد تو فیق علی تقی کی سر برا ہی میں گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کا دورہ کیا، وفد پا کستان میں احتساب کے تصور اور محتسب کے اداروں کے با رے ایک مطا لعا تی دورے پر ہے۔ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ آ مد پر وفد کو وفاقی محتسب کے مینڈ یٹ، شکا یات کے اندراج، کام کے طر یق کار اور بد انتظا می کے خلا ف جلد انصاف کی فرا ہمی کے با رے میں اٹھا ئے گئے اقدا مات کے بارے میں ایڈ وائزر شا ہد ہما یوں نے تفصیلی بر یفنگ دی۔ بر یفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ وفاقی محتسب کے قیام کا مقصد بد انتظا می کی شکا یات کا ازالہ اور گڈ گو رننس کا قیام ہے۔ وفاقی محتسب کا یہ ادارہ اپنی خد مات کو بہتر بنا نے اور ملک کے پسما ند ہ اور دور دراز علا قوں تک اپنی رسا ئی کو یقینی بنا نے پر اپنی تو جہ مرکوز کئے ہو ئے ہے۔ یہ ادارہ جنو ری 1983 ء میں قا ئم ہوا تو ابتدا ء میں اس کے صرف چا ر علاقائی دفا تر تھے جو اب بڑ ھ کر 24 ہو گئے ہیں جس سے ملک کے دور دراز علا قوں میں رہنے والے عوام کی وفاقی محتسب تک رسا ئی میں اضا فہ ہوا ہے۔ وفد نے بعد ازاں وفاقی محتسب میں قا ئم ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشین (اے او اے) سیکر ٹیر یٹ کا بھی دو رہ کیا، جہاں سینئر ایڈ وائزر اور اے او اے کے ایگز یکٹو سیکر ٹر ی عبد المعز بخا ری نے وفد کو پاکستان کے بین الا قوامی کردار اور ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشین کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔ انہوں نے بتا یا کہ اے او اے کی تنظیم بین الا قوا می طور پر مسلمہ اصولوں جیسے پیر س پر نسپلز، وینس پر نسپلز اور گڈ گو رننس کے قیام کے لئے اقوا م متحدہ کی 2022ء ریزولیو شن 77/224 کے مطا بق کام کر رہی ہے۔ وفد نے آ خر میں عوام النا س کی شکا یات کو نمٹا نے میں وفاقی محتسب کے طر یق کار اور اعلیٰ کردار کی تعریف کر تے ہو ئے ایک دوسر ے کے تجر با ت سے فا ئد ہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بحر ین کے وفد نے وفاقی ٹیکس محتسب اور وفاقی محتسب برا ئے انسدا د ہرا سیت(FOSPAH) کے دفا تر کا بھی دورہ کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button