صحت

پاکستان:‌ادویات کی قلت، قیمتوں میں اضافہ پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ہنگامی اجلاس

ادویات کے پرانا سٹاک کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔پرانا سٹاک کی قیمتوں میں اضافہ ہر صورت روکا جائے گا

لاہور (خصوصی نمائندہ) صوبہ بھر میں ادویات کی قلت، انکی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو لائف سیونگ ڈرگز، ضروری ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ پر سخت تشویش ہے۔ادویات کے پرانا سٹاک کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔پرانا سٹاک کی قیمتوں میں اضافہ ہر صورت روکا جائے گا۔عوام کو معیاری، سستی ادویات تک رسائی انکا بنیادی حق ہے، یہ سلب نہیں کرنے دیں گے۔ اجلاس میں ادویات کی قلت، قیمتوں میں اضافہ کے عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ملک کی فارما انڈسٹری کو مضبوط بنایا جائے گا۔ اس نظام کو شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر مارکیٹوں میں ادویات کی قلت اور انکی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق سرویلنس شروع کی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروے کے دوران 73 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پایا گیا۔ڈسٹری بیوشن سوفٹ ویئر کے ذریعے تمام ادویات کی ٹریکنگ کی جارہی ہے۔اس موقع پر فارما انڈسٹری کے نمائندوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضروری ادویات کی قلت پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ اجلاس میں ایڈشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی موجود جبکہ فارما انڈسٹری کے نمائندوں کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button