جنرل

پاکستان: وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ لانچ کردیا،15اکتوبر سے ٹریول کارڈ کے طورپر استعمال ہوگا

ہمت کارڈ کے حصول کے بعد سپیشل افراد معاشرے او رگھر والوں پر بوجھ نہیں رہیں گے، صبرکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے والے سپیشل افراد ہم سے زیادہ ہمت رکھنے والے ہوتے ہیں

لاہور(بیورورپورٹ): خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا-65 ہزار نادار سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے دس ہزار روپے ملے گا -وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل افراد کے لئے مخصوص ہمت کارڈ کو ٹریول کارڈ میں تبدیل کرنے اور سپیشل افراد کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضا بھی فراہم کرنے کا اعلان کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سپیشل افراد کو دونوں ہاتھوں سے سلیوٹ پیش کرتی ہوں – سپیشل افراد اورنج لائن،لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروبس میں بھی کارڈ کے ذریعے مفت سفر کرسکیں گے -15اکتوبر سے پنجاب میں ہمت کارڈ کو سپیشل افرادٹریول کارڈ کے طورپر استعمال کرسکیں گے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہمت کارڈ کی تعداد 65ہزار سے زیادہ کرنے کا بھی اعلان کیا-سپیشل افراد وزیراعلی پنجاب کو خط لکھ کر بھی ہمت کارڈ حاصل کر سکیں گے-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل افراد کو اگلی نشستوں پر اپنے ساتھ بٹھا لیا جبکہ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز اور افسران عقبی نششتوں پر بیٹھے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈ پروگرام کے تحت سپیشل افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ کی ایکٹیویشن کے عمل کا مشاہدہ کیا – وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سپیشل افراد سے گھل مل گئیں اور بچوں سے پیار کیا -سپیشل افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ خوشی کا اظہار کیا-سپیشل بچے محمد عظیم نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کاشکریہ ادا کیا-محمد عظیم نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو انکا پینسل سے بنا پورٹریٹ بھی پیش کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شکریہ ادا کیا-محمد عظیم نے کہاکہ سی ایم ہمت کارڈ ہمارے لیے نعمت سے کم نہیں -ہم اکیلے نہیں ہیں حکومت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر ہمارے ساتھ ہے-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل پرسنز کی خواہش پر ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ رجسٹریشن ڈیسک کا معائنہ کیا -وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے مفصل خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیڈ پر موجود یا گھر سے نکل کر روزی کمانے کی سکت نہ رکھنے والے سپیشل افراد کو ہمت کارڈ دے رہے ہیں – سپیشل افراد ہمت کارڈ کے حصول کے بعد معاشرے او رگھر والوں پر بوجھ نہیں رہیں گے-سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کے اجرا میں معاونت کرنے پر صوبائی وزیر سہیل شوکت، سیکرٹری، ڈی جی او ران کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں -سپیشل افراد ہم سب سے زیادہ ہمت رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں، درپیش مشکلات کے باوجود ہمت حوصلے اورصبر کا دامن نہیں چھوڑتے -وزیراعلی پنجاب او رسپیشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو لکھ کر سپیشل افراد ہمت کارڈ پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں -3ماہ کے لئے ساڑھے10 ہزار کی رقم بہت زیادہ نہیں بلکہ بار حال کچھ نہ کچھ سہولت ضرور حاصل کرسکیں گے- سپیشل افراد کو مصنوعی بازؤبھی مہیا کریں گے، سپیشل افراد دراصل حکمرانو ں او رمعاشرے کی آزمائش ہیں -سپیشل افراد کو درپیش آزمائش میں ان کے ساتھ ہوں جو ممکن ہوا کروں گی -بازؤں اور ٹانگوں سے محروم سپیشل نوجوان کی سکیچ بنانے کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گئی-وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ عوام کو آج یہ سوچنے کی دعوت دیتی ہوں کہ ملک صرف مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ترقی کرتاہے -غریب او رمستحق کی دادرسی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہوتی ہے -معیشت مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ترقی کرتی ہے -سڑکیں، اوور ہیڈ برج، انڈر پاسز، میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین بنتی ہے تو مسلم لیگ ن کا ہی دور حکومت ہوتاہے -موٹرویز، ایکسپریس ویز، رنگ روڈ او ردیگر روڈ انفراسٹرکچر بنتا ہے تو وہ مسلم لیگ ن کا دور ہوتاہے -روپیہ مستحق اور مہنگائی مسلم لیگ ن کے دور میں ہی تیزی سے نیچے جاتی ہے -معیشت او رکاروبار مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ترقی کرتے ہیں -ہر طبقے میں پاکستانیت مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ابھر کر سامنے آتی ہے -پچھلے 4،5 سال میں نااہل اورنالائقوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے مہنگائی 38فیصد پر پہنچ گئی تھی -آج مسلم لیگ ن کے دورمیں مہنگائی کی شرح 6.9پر آ چکی ہے- پچھلے دور میں روٹی 25 روپے کی ملتی تھی، آج روٹی 14,15روپے میں مل رہی ہے- مسلم لیگ ن جادو کی چھڑی گھما کر ترقی نہیں کرتی بلکہ قوم کے مفاد او رعوام کی آسانیوں کے بارے میں سوچتی ہے -مسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی میں کمی، سڑکوں کی تعمیر او رصفائی کے لئے کام کرتی ہے -دفتر میں بیٹھ کر صفائی او راشیائے خورد و نوش کے نرخ چیک کرتی رہتی ہوں -خیبر پختونخوا میں کوئی دیکھنے والا نہیں اور روٹی 25روپے کی ہوگئی ہے -پاکستانی پہلے او رپنجابی بعد میں ہوں، خیبر پختونخوا سمیت باقی صوبو ں کے عوام کے لئے بھی میرا دل دھڑکتا ہے-دوسرو ں کو کام سے روکنے، انتشار پھیلانے والے دراصل ذہنی مفلوج ہوتے ہیں – وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہر روز نیا تماشا اورڈرامہ کرنے سے مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن عوام کی خدمت میں خلل آتا ہے، عوام کی خدمت میں خلل آنے کو عوام کا درد رکھنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں -عوام کی زندگی مشکل بنانے والے دھرتی پر بوجھ ہیں -دوسرے صوبوں پر حملہ آور ہونے کے لئے خرچ ہونے والا پیسہ خیبر پختونخوا کے عوام پر خرچ کریں -لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کے لئے ملنے والے شیل دوسرے صوبے کی پولیس پر برسائے جاتے ہیں -خیبر پختونخوا ہمارا ہے تو پنجاب بھی آپ کا ہے، پنجاب کے ہر شہر میں خیبرپختونخوا سے لوگ آ کر کاروبار کررہے ہیں -پنجاب پر حملہ کرنے والے دراصل اپنے ہی لوگوں پر حملہ کررہے ہیں -ہمت کارڈ لانچنگ تقریب میں دستاویزی فلم امید اور کامیابی کا سفر بھی پیش کی گئی-ہمت کارڈ سمیت مختلف اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے بنک آف پنجاب کی طرف سے دستاویزی فلم دکھائی گئی-صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے اپنے خطاب میں ہمت کارڈ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا -تقریب میں سپیشل بچوں کیلئے اشاروں کی زبان میں ترانہ پیش کیا گیا-سپیشل افراد کیلئے تقریب کی کارروائی کو اشاروں کی زبان میں پیش کیا گیا -پہلا ہمت کارڈ گجرات کے رانا محمد عدیل نے حاصل کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ ایکٹیویٹ کیا -سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزراء سہیل شوکت بٹ، چوہدری شافع حسین، شیر علی گورچانی، فیصل کھوکھر، معاونین خصوصی ذیشان ملک اور راشد نصر اللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،صدر پنجاب بنک، سیکرٹری سوشل ویلفیئر محمود اختر، ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button