
ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی کی اتحاد بین المسلمین امن کانفرنس میں شرکت
محبت،رواداری،برداشت،مذہبی ہم آہنگی امن کے اہم ستون ہیں۔امن وامان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام ومشائخ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ محبت،رواداری،برداشت اورمذہبی ہم آہنگی امن کے اہم ستون ہیں۔محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ہمارا ہراول دستہ ہیں۔امن کیلئے بین المسالک میں ہم آہنگی، مساوات اوررواداری کو فروغ دینا ہو گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بادشاہی مسجد میں منعقدہ اتحاد بین المسلمین امن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء ومشائخ موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہمیں "اپنا مسلک چھوڑو نہ دوسرے کا مسلک چھیڑو نہ” کے اصول پر کاربندرہنا چاہئے۔لاہور پولیس محرم الحرام میں قیام امن کو برقراررکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ امن کی بحالی کیلئے علماء کرام ومشائخ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اللہ کو راضی کرنے کیلئے ہمیں اللہ کے بندوں میں آسانیاں پید ا کرنی چاہیں۔پاکستان ہمارا گھرہے اور اس کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔کانفرنس کے دوران امن کارواں ضلعی سطح کے علاوہ ڈویژن کی سطح پر چلانے پر اتفاق کیا گیا۔شرکاء نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی خدمات کا اعتراف کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ02 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 386 مجالس جبکہ08عزاداری جلوس منعقد ہوئے۔ سٹی ڈویژ ن میں 90مجالس،اقبال ٹاؤن82،کینٹ 52، سول لائنز40،صدر65اورماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 56 مجالس منعقد ہوئیں جبکہ سٹی ڈویژ ن سے 06جلوس اوراقبال ٹاؤن ڈویژن سے 02جلوس برآمد ہوئے۔ تمام مجالس و جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔