ہمیں ڈیجیٹائزیشن کی طرف جانا ہوگا، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بہت سی چیزیں متعارف کرائی ہیں: ڈاکٹر شمشاد اختر
ہم سٹاک ایکسچینج میں نئےآئیڈیاز کے ساتھ کام کر رہے ہیں، یہاں شریعہ کمپلائنز کا کام شروع کر دیا ہے، ایکسچینج ٹریڈ فنڈز کا قیام کیا گیا جس کا مثبت اثر مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے
کراچی(بیورورپورٹ): چیئرپرسن پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہےکہ ہمیں ڈیجیٹائزیشن کی طرف جانا ہوگا، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بہت سی چیزیں متعارف کرائی ہیں۔ چیئرپرسن پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر نے تقریب میں کہاکہ ہمیں ڈیجیٹائزیشن کی طرف جانا ہوگا، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بہت سی چیزیں متعارف کرائی ہیں۔
ڈاکٹرشمشاد اخترکا کہنا تھا کہ ہم سٹاک ایکسچینج میں نئےآئیڈیاز کے ساتھ کام کر رہے ہیں، یہاں شریعہ کمپلائنز کا کام شروع کر دیا ہے، ایکسچینج ٹریڈ فنڈز کا قیام کیا گیا جس کا مثبت اثر مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے، اس کی وجہ سے مارکیٹ میں کیپٹل اور سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریٹیلرز اور سرمایہ کاروں کو سہولیات میسر ہیں، کراچی سٹاک ایکسچینج نے حالیہ دنوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح عبورکی، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ سینٹرل بینک کا بھی ملکی استحکام میں اہم کردار رہا، پاکستان سٹاک ایکسچینج امپورٹر اور ایکسپورٹرز کو مواقع فراہم کر رہی ہے، سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہو رہا ہے۔