صحت

پاکستان:‌ ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سیکرٹری صحت

سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جلد اشتہارات دے رہے ہیں، چوک اعظم میں ٹراما سینٹر جلد مکمل ہو گا۔ سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب

لاہور(نمائندہ خصوصی):وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب کا ضلع لیہ کا دورہ۔سیکرٹری صحت نے ٹی ایچ کیو چوبارہ، ٹی ایچ کیولیول ہسپتال چوک اعظم، ڈی ایچ کیو لیہ ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری و پی ڈی پی ایم یو رانا عدیل تصور بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جلد اشتہارات دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت چوک اعظم میں ٹراما سینٹر جلد مکمل ہو گا۔ سیکرٹری صحت نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ سے مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ کو مزید توسیع دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ نیک نیتی سے کام کر کے عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بڑھائیں گے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں انتظامات تسلی بخش ہیں تاہم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوبارہ میں صحت سہولیات اور انتظامات پر ابھی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے قبل ازیں ہسپتال میں تکمیل شدہ اور جاری ریویمپنگ کے کام کاتفصیلی جائزہ لیا۔انہو ں نے ایمرجنسی بلاک، زنانہ اور مردانہ،سرجیکل ،آئی سی یو اور پیڈز وارڈز کا معائنہ کیا۔سیکرٹری ہیلتھ نے ڈائیلاسز یونٹ کا بھی معائنہ کیا اور زیر علاج مریضہ سے مفت ادویات سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کے دوسرے پورشن کی ریویمپنگ ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں مثالی صفائی اور معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری ہیلتھ نے آئی سی یو وارڈ میں کیتھ لیب مشین کی جلد تنصیب کے لیے جگہ کامعائنہ کیا۔اس موقع پر سابق ممبران اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، محمد طاہر رندھاوا اور عبد الشکور سواگ ، سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض اور ایم ایس ڈاکٹرغلام محی الدین بھی موجودتھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button