اہم خبریںپاکستان

دہشتگرد پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں:وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد (بیورورپورٹ):تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشتگرد حملے میں 2 چینی باشندوں کی ہلاکت پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ترجیحی بنیاد پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد حملے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جلد از جلد جہنم واصل کیا جائے گا۔دہشتگرد پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے حکومت مکمل طور پر متحرک ہے۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ واقعےمیں ملوث افراد پاکستانی نہیں ملک دشمن ہیں. واقعےکی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان چینی دوستوں کے ہر طرح کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں . چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں چینی شہریوں کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں. ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے. بزدل دشمن نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button