مشرق وسطیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی کراچی ائرپورٹ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
نہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے
لاہور (بیورورپورٹ):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے ۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔